ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’’ سول سروسیز کے امتحانات میں کیسے کامیابی حاصل کریں‘‘ موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام

’’ سول سروسیز کے امتحانات میں کیسے کامیابی حاصل کریں‘‘ موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام

Sun, 21 Aug 2016 00:31:05    S.O. News Service

علی گڑھ20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس( جنرل) اور اے ایم یو طلبأ کی سماجی تنظیم سوچ بیونڈ دا امیجنیشن کے مشترکہ تعاون سے’’ سول سروسیز کے امتحانات میں کیسے کامیابی حاصل کریں‘‘ موضوع پر ایک مذاکرہ کااہتمام کیاگیاجس میں مہمانِ خصوصی آئی پی ایس آفیسر اور اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر حسین مہدی رحمن نے طلبأ کوکامیابی کیلئے ٹپس دیئے۔ڈاکٹر رحمن نے اپنے تجربات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ سول سروسیز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ طلبأ اپنا ہدف مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ وقت کے نظم پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے قربانی کے جذبے سے مسلسل مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر حسین مہدی نے کہا کہ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن بالکل نہیں ہے۔ اس کے لئے ہمیں منٖفی سوچ کو ختم کرناہوگا۔انہوں نے مذاکرہ کے انعقاد کے لئے ٹی پی او جنرل مسٹر سعد حمید اور سوچ ٹیم کے ڈاکٹر احمد سلیم کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر سعد حمید نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا۔آر سی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر ایس ضیاء الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آر سی اے کی سرگرمیوں سے روشناس کرایا۔پروگرام کے انعقاد میں امود گلزار، طیب شاہد اور عاصم اسرار نے اہم رول ادا کیا۔
 


Share: